چینی ٹریفک پولیس اہلکار نے معذور شخص کیلئے ٹریفک رکوا دی

Last Updated On 09 November,2019 08:38 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) ٹریفک پولیس کا کام ٹریفک کنٹرول کرنا اور قوانین کی خلاف ورزی پرایکشن لینا ہوتا ہے لیکن بعض اوقات یہ اہلکار ایسا کام کرتے ہیں کہ دیکھنے والے تعریف کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

چین کے ٹاؤن زیگونگ میں معذور شخص لکڑی کے سٹول پر بیٹھ کر سڑک پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اس دوران وہاں موجود ٹریفک کنٹرول کرتے پولیس اہلکار نے ساری ٹریفک رکوا دی اور خود معذور شخص کو سٹول سمیت گود میں اُٹھا کر سڑک پار کروا دی۔

اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔