پیرو کے چڑیا گھر میں جانوروں کیلئے کرسمس پارٹی کا اہتمام

Last Updated On 27 December,2019 10:00 am

لیما: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں ایک روز قبل کرسمس کا تہوار جوش و جذبے سے منایا گیا، اس موقع پر جانوروں کیلئے بھی خصوصی دعوتوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیماکے چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے بھی بندروں، تیندوے، ریچھ، ہاتھیوں و دیگر جانوروں کیلئے کرسمس کے جشن کے حوالے سے نہ صرف چڑیا گھر کو سجایا گیا بلکہ ان کیلئے پر تکلف کھانے کا بھی اہتمام گیا گیا۔

جانوروں نے تحفے میں ملنے والی چیزوں سے خوب انجوائے کیا اور دعوت میں ملنے والی چیزوں کو خوب مزے لے لے کر کھایا، چڑیاگھر کی سیر کو آنے والے لوگوں نے ان کی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں، بعض شائقین سیلفیاں بناتے بھی نظر آئے۔