نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارت کے شہر وجے نگر کے ایک ہسپتال میں مردہ قرار دئیے جانیوالے نوجوان کے زندہ ہونے پر اہلخانہ سمیت 50 سے زائد افراد نے ہنگامہ برپا کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیا جانے والے 19 سالہ نوجوان چندرا شیکھر کے جسم میں ایمبولینس میں گھر جاتے ہوئے حرکت پیدا ہوگئی اور وہ بات بھی کرنے لگا۔
نوجوان کے اہل خانہ اور دیگر عزیز و اقارب سمیت 50 سے زائدافراد ہسپتال میں جمع ہوگئے اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی تاہم بعد میں نوجوان کو علاج کی غرض سے ممبئی منتقل کیا جا رہا تھاکہ وہ دم توڑ گیا۔