باپ لاک ڈاؤن میں بیٹی کا دل بہلانے کیلئے ’’ اینا‘‘ بن گیا

Last Updated On 13 April,2020 11:43 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) لاک ڈاؤن میں والد نے اپنی ننھی پری کا دل بہلانے کیلئے فلم فروزن کی کردار’’ اینا‘‘ کا روپ دھار لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں والد نے بوریت کی شکار اپنی ننھی بیٹی کا دل بہلانے کے لئے ’’اینا‘‘ کا روپ دھار لیا۔ والد نے فلم فروزن کی کردار ’’اینا‘‘ کا روپ دھار کراپنی بیٹی کے ساتھ خوب رقص کیا۔

باپ بیٹی کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس دلچسپ ڈانس کو پسند کر رہے ہیں۔ صارفین نے باپ بیٹی کے لئے جذباتی انداز میں بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔