آئندہ 6 ماہ میں کیا ہوگا؟ برطانوی ماہر علم نجوم کی چونکا دینے والی پیشگوئیاں

Published On 21 October,2020 05:12 pm

لندن: (ویب ڈیسک) پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے موذی مرض کووڈ 19 بارے دنیا کو اطلاع دینے والی برطانوی ماہر علم نجوم نے آئندہ 6 ماہ کی پیشگوئی کرکے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔

علم نجوم کی ماہر برطانوی خاتون نے اگلے چھ میں رونما ہونے والے واقعات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوگا۔ ہمیں اسی کیساتھ رہنا اور زندگی گزرنا سیکھنا ہوگا۔ البتہ کرسمس تک حالات کچھ بہتر ہونگے۔

برطانوی ماہر علم نجوم نے اپنی پیشگوئی میں امریکی انتخابات ملتوی ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ صدر نہیں بنیں گے۔

انہوں نے شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کو مشورہ دیا ہے کہ دونوں اچھے کاروباری ثابت ہو سکتے ہیں، اس لئے وہ چاکلیٹ، کافی اور گوشت کے کاروبار میں سرمایہ کاری کریں۔

یاد رہے کہ برطانوی ماہر علم نجوم جیسیکا نے فروری 2019ء میں ہی کورونا وائرس کی پیشگوئی کر دی تھی۔ انھیں اپنے دعوے پر اس قدر یقین تھا کہ وہ وبا پھیلنے سے کئی ماہ قبل ہی سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اپنے دو کتوں کے ہمراہ آسٹریلیا منتقل ہو گئی تھیں۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا میں نے دنیا کو پہلے سے ہی خطرے سے آگاہ کر دیا تھا لیکن کسی نے میری بات پر یقین نہیں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ علم نجوم ایک تاریخ ہے اور تاریخ اپنا آپ دہراتی ہے۔ اس وقت ہم ہم جنگ عظیم دوم کی طرز کے ٹائم سائیکل میں ہیں جو 2026ء میں ختم ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ماہر علم نجوم جیسیکا کی ان کی پیشگوئیوں پر ان کے 30 لاکھ فالوورز میں سے کچھ نے دھیان دیا تھا۔