یوکرین میں خاتون ٹریکٹر کے نیچے آنے کے بعد بھی بچ نکلی، ویڈیووائرل

Published On 24 October,2020 05:28 pm

کیف: (دنیا نیوز) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، یوکرین میں خاتون ٹریکٹر کے نیچے آنے کے بعد بھی بچ نکلی۔

اپنی دھن میں مگن یوکرینی خاتون سڑک پا کر رہی تھے جب اچانک موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتار ٹریکٹر نے انہیں ٹکر دے ماری، خوش قسمتی سے خاتون درمیان میں گریں اور پہیوں کے نیچے آنے سے بچ گئیں، بھاری بھرکم ٹریکٹر گزرنے کے بعد وہ اٹھ کھڑے ہوئیں۔ یہ ویڈیو منظر عام آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔