نلکوں سے آتے گلابی پانی نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا

Published On 11 December,2020 10:47 am

بیجنگ:(روزنامہ دنیا) چین کے کچھ علاقوں میں لوگوں کے گھروں میں نلکوں سے رنگین پانی آنے لگا جس نے مقامی افراد کو خوفزدہ کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متعدد افراد نے اس پانی کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں،مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ رنگین پانی دو دن تک ان کے گھر میں آتا رہا اور اس کے بعد خود ہی معمول پر آگیا۔اس دوران حکام تفتیش کرتے رہے کہ پانی کا رنگ کیوں بدل گیا لیکن تاحال وہ اس کی وجہ تلاش نہیں کر سکے۔

پانی کی رنگت میں ایسی تبدیلی اس سے قبل سنہ 2017 میں بھی دیکھی گئی تھی، حکام کا کہنا ہے کہ پانی کا رنگ گلابی ہوجانے کی وجہ وہ کیمیکل ہے جو پانی کو ٹریٹ (صاف) کرنے کے لیے اس میں شامل کیا جاتا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ یہ کیمیکل بے ضرر ہے اور پینے کے لیے بالکل محفوظ ہے ۔