انوکھی فارمر مچھلی جو اپنے پالتو جانور رکھتی ہے

Published On 14 December,2020 10:53 am

کوئنز لینڈ:(روزنامہ دنیا) انسان ہزاروں سال سے جانوروں کو پال کر اپنے کام کرتا آرہا ہے لیکن سمندر میں پہلی مرتبہ کسی جانور کی جانب سے دوسرے جانور کو پال کر اپنا کام نکلوانے کا ثبوت ملا ہے ، یہ ایک طرح کی مچھلی ہے جس کا نام فارمر فش ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتھ اور ڈیکن یونیورسٹیوں کے ماہرین نے بیلز کے مقام پر مرجانی چٹانوں میں ایک مچھلی دیکھی ہے جس کا پورا نام لانگ فِن ڈیمسیلفش ہے اور وہ مائسڈ نامی شرمپ کو پال کر ان سے کام کرواتی رہتی ہیں۔ یہ مچھلیاں اپنی غذا کیلئے الجی کا ڈھیر بناتی ہیں۔ یہاں شرمپ کا فضلہ فصل کی افزائش بڑھاتا ہے۔

اس کے بدلے شرمپ کو رہنے کی محفوظ جگہ ملتی ہے ۔ جب کوئی شرمپ کو کھانے آتا ہے تو مچھلی اس جانور کے پیچھے لگ جاتی ہے اور اسے بھگا کر دم لیتی ہے ۔تصدیق کیلئے سائنسدانوں نے تجربہ گاہ اور خود سمندر میں تحقیقات کی ہیں جس کے بعد سائنس دانوں نےاسے فارمر مچھلی کا نام دیا۔