بھنگ سے جراثیم کش کپڑا تیار،مارکیٹ میں جلد دستیا ب ہوگا

Published On 21 February,2021 01:52 pm

فیصل آباد: (روزنامہ دنیا) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہرین نے بھنگ سے جراثیم کش کپڑا تیار کرلیا ہے جو ملک میں کپاس کی کمی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ماہرین نے بھنگ سے ایسا منفرد کپڑا تیار کیا ہے جو سستا تو ہوگا، ساتھ ہی ساتھ جراثیم کش بھی ہوگا اوربہت جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں5ہزار سے زائد ادویات میں بھنگ کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ بھنگ کے تیل کا بھی ادویات میں استعمال ہوتا ہے اوراب بھنگ سے دھاگہ بناکر اسے کپڑے کی شکل دینے کا کامیاب تجربہ کیاگیاہے ۔