دولت مشترکہ سربراہی اجلاس، شہزاد چارلس نے افتتاح کیا

Published On 15 Nov 2013 12:24 PM 

دولت مشترکہ سربراہی اجلاس کولمبو میں شروع ہو گیا۔ شہزاد چارلس نے افتتاح کیا۔ پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم نواز شریف کر رہے ہیں۔ سری لنکا کے صدر مہندا راجاپاکسے کہتےہیں دنیا بھر میں دہشت گردی ختم کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں دولت مشترکہ سربراہی اجلاس شروع ہو گیا۔ رنگا رنگ تقریب میں تمام ممالک کے سربراہان اور ان کے نمائندوں کے نام انفرادی طور پر پکارے گئے۔ وزیراعظم نواز شریف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ برطانوی شہزادہ چارلس میزبان سری لنکا کے صدر مہندا راجاپاکسے کے ہمراہ تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے۔اس موقع پر مقامی روایتی رقص پیش کیا گیا۔ سری لنکا کے صدر مہندا راجاپاکسے نے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ دنیا بھر میں انتہا پسندی اور دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ دولت مشترکہ اجلاس میں 53 ممالک کے سربراہان اور ان کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔