نیلسن منڈیلا کو نوبل انعام سمیت 250 سے زائداعزازات سے نوازا گیا

Published On 06 Dec 2013 08:21 AM 

نیلسن منڈیلا کی نسلی امتیاز اور انسانی حقوق کیلئے چار دہائیوں پر مشتمل جدوجہد اور خدمات کے اعتراف میں انہیں" نوبل انعام برائے امن " سمیت 250 سے زائداعزازات اور ایوارڈز سے نوازا گیا۔

جوہانسبرگ: (دنیا نیوز) 1992میں پاکستان کی طرف سے انہیں نشان پاکستان سے نوازا گیا۔ بھارت میں جواہر لعل نہرو ایوارڈ اور گلاسگو میں فریڈم آف سٹی ایوارڈ ملا۔ ویانا میں انہیں برونوکرسکی ایوارڈ، جرمنی نے آرڈر آف سٹار ایوارڈ پیش کیا گیا۔ یونیسکو نے افریقی لیڈر کو پہلا سائمن بولیور ایوارڈ ۔ کیوبا میں فیڈل کاسٹرو نے انہیں پلایا گیرون ایوارڈ دیا۔ بیلجیئم نے فریڈم آف سٹی ایوارڈ جبکہ لندن کی طرف سے تھرڈ ورڈ فاؤنڈیشن ایوارڈ ملا۔ فرانس نے انہیں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ایوارڈ دیا۔ سپین کی طرف سے انہیں الفانسو کامن ایوارڈ عطا ہوا۔ سویڈن نے امن ایوارڈ سے نوازا۔ آسٹریلیا نے فریڈم آف سٹی ایوارڈ پیش کیا۔ بھارت کا سب سے بڑا سول ایوارڈ بھارت رتن دیا گیا۔ 1990 میں آخری لینن امن انعام کے حقدار ٹھہرے۔ اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کا ایوارڈ دیا ۔ یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے انہیں سخاروف ایوارڈ ملا۔ 1993 میں نیلسن منڈیلا کو امن کا نوبل انعام دیا گیا۔ 1995 میں افریقی امن ایوارڈ عطا ہوا۔ 2006 میں ایمنسٹی انٹرنیشل نے ایمبیسڈر آف کانشیئس ایوارڈ دیا۔ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی، کیمبریج یونیورسٹی ، ہاورڈ یونیورسٹی سمیت دنیا کی کئی درسگاہوں کی طرف سے انہیں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگریاں بھی دی گئیں۔