نائٹ کلب تنازعہ ، رومانیہ کے وزیر اعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

Published On 04 Nov 2015 03:19 PM 

ایک روز قبل نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 32 افراد ہلاک ہوگئے تھے ، عوام نے حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا

رومانیہ (دنیا نیوز ) رومانیہ کے وزیر اعظم نے نائٹ کلب کے معاملے پر ایک روز قبل ہونے احتجاج کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔ رومانیہ کے وزیر اعظم وکٹر پونٹا نے اپنے خلاف ہونے والے مظاہروں کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے ۔
ایک دن پہلے ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے نائٹ کلب میں لگنے والی آگ میں انسانوں جانوں کے ضیاع پر وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا ۔ احتجاج میں بیس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی تھی ۔
مظاہرین نے حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے اور کرپشن کے کیسز سامنے آنے پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا ۔ نائٹ کلب میں آگ لگنے سے بتیس افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔