چینی صدر شی جین پنگ کی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت

Published On 22 Jan 2016 03:58 PM 

قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جین پنگ کا کہنا تھا کہ چین فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے

 

قاہرہ (دنیا نیوز) چین کے صدر شی جین پنگ نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کر دی۔

قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جین پنگ کا کہنا تھا کہ چین فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے ۔

چینی صدر نے فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کا دار الحکومت مشرقی بیت المقدس کو ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے اسرائیل فلسطین کا تنازع ختم کر کے معاہدہ امن ہونا چاہئیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے جائز حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری عرب لیگ اور عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے ، چین نے فلسطینی علاقوں میں پاور اسٹیشنز کے لیے 76 لاکھ ڈالر امداد کا بھی اعلان کیا۔