پنسلوانیا :برف باری کے باعث حادثات ، تین افراد ہلاک

Published On 14 Feb 2016 01:31 PM 

حادثہ برکس کائونٹی میں پیش آیا ، پچاس سے زائد گاڑیاں اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے ، حادثے میں چالیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے

پنسلوانیا (دنیا نیوز ) امریکی ریاست پنسلوانیا میں برف باری کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، تین افراد ہلا ک اور چالیس سے زائد زخمی ہو گئے ۔ یہ حادثہ پنسلوانیا کے علاقے برکس کائونٹی کے قریب پیش آیا جہاں پچاس سے زائد گاڑیاں اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ سڑک پر برف جمنے کے باعث پیش آیا ۔ حادثے میں تین افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے ۔ نسلوانیا میں شدید برفباری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے حادثات سے بچنے کے لیے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے ۔