بھارتی رکن اسمبلی نے بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Published On 14 Feb 2016 01:33 PM 

بھارت میں قانون بنانے والے ہی قانون کو روندنے لگے۔ بہار سے قانون ساز اسمبلی کے منتخب رکن نے بچی کو اغو اکرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ وارنٹ جاری کر دئیے گئے۔

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں لڑکیوں کی عزتیں محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرنے والے ہی قانون کو قدموں تلے روندنے لگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بہار میں رکن اسمبلی راج بلاب نے ایک خاتون کے ذریعے نابالغ بچی کو اغوا کرایا اور اسے شراب پلانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس بچی کو جائے وقوعہ پر لے کر گئی جس پر انکشاف ہوا کہ یہ جگہ راج بلاب یادیو کی ہے۔ بچی نے ملزم کی تصویر بھی شناخت کر لی ہے۔ راج بلاب کے خلاف بچی کے اغوا اور زیادتی کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں۔