تائینان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 116 ہوگئی

Published On 14 Feb 2016 01:41 PM 

تمام لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کے بعد ریسکیو آپریشن ختم کر دیا گیا ، ایک سو پچہتر افراد کو امدادی کارکنوں نے ملبے سے نکال لیا تھا

تائینان (دنیا نیوز ) زلزلے سے متاثرہ تائیوان کے شہر تائینان میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سولہ ہوگئی ۔ ریسکیو آپریشن ختم کردیا گیا ۔ چھ فروری کو تائیوان میں آنے والے چھ اعشاریہ سات شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سولہ ہو گئی ، تائینان شہر میں تمام لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کے بعد ریسکیو آپریشن ختم کر دیا گیا ہے ۔ زیادہ تر افراد ایک سولہ منزلہ عمارت کے گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہو ئے تھے ۔ ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے تلے دبے ایک سو پچہتر افراد کو امدادی کارکنوں نے زندہ نکال لیا تھا ۔