امریکی محکمہ خارجہ نے ہیلری کلنٹن کی ای میلزجاری کر دیں

Published On 14 Feb 2016 02:30 PM 

امریکی محکمہ خارجہ نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ہیلری کلنٹن کی پانچ سو اکاون نئی ای میلزجاری کر دیں۔ ان میں سے پندرہ فیصد ای میلز خفیہ معلومات پر مبنی ہیں۔

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے صدارتی امیداوار کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی 551 نئی ای میلز جاری کر دی گئی ہیں جن میں سے پندرہ فیصد ای میلز خفیہ معلومات کے حوالے سے ہیں۔ یہ ای میلز امریکی عدالت کے حکم کے بعد جاری کی گئیں۔ امریکی محکمہ خارجہ انتیس فروری تک ہیلری کلنٹن کی تمام پچپن ہزار کے قریب ای میلز جاری کر دے گا۔ ہلیری کلنٹن کی جانب سے بطور وزیرِ خارجہ سرکاری معلومات ذاتی ای میل سرور کے ذریعے بھیجنے کی تحقیقات ہو رہی ہے۔