ترکی: فوجی بغاوت کے بعد جنرل امیت دندار قائم مقام آرمی چیف مقرر

Published On 16 Jul 2016 10:33 AM 

ترک فوج کی بغاوت کے بعد 25 کرنل اور 5 جنرلز کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا گیا

انقرہ (دنیا نیوز) ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد جنرل امیت دندار کو نیا قائم مقام آرمی چیف مقرر کر دیا گیا ، ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ بغاوت کرنے والوں کو فوج سے باہر نکال دیں گے ۔

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد نئے آرمی چیف کا تقرر کر لیا گیا ۔ ترک وزیراعظم کے مطابق جنرل امیت دندار کو ترکی کا نیا قائم مقام آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے ۔ ترک فوج کی بغاوت کے بعد 25 کرنل اور 5 جنرلز کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ انقرہ اور استنبول میں فوج کے باغی ٹولے نے سرکاری عمارتوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 60 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ۔ تاہم بعد ازاں ترکی میں نہتے عوام مسلح باغیوں کے سامنے سینہ سپر ہو گئے اور بغاوت کو ناکام بنا دیا ۔