سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگنے پر منوہر پاریکر مشتعل، شواہد نہ دینے کا اعلان

Published On 06 Oct 2016 04:48 PM 

سرجیکل سٹرائیک کے دعوے نے بھارت میں پھوٹ ڈال دی، اپوزیشن کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگنے پر بھارتی وزیر دفاع کو طیش آ گیا، شواہد نہ دینے کا اعلان، جو بھی ثبوت مانگے گا وہ ملک کا غدار ہو گا۔

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کا کہنا ہے کہ آرمی نے کہا سرجیکل سٹرائیک کی ہے تو کی ہو گی، ثبوت دکھانے کی ضرورت نہیں جو ثبوت مانگے گا غدار ہو گا۔ منوہر پاریکر اپوزیشن کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگنے پر طیش میں آ گئے۔

اپنے ایک حالیہ بیان میں بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ بھارتی فوج کی صلاحیتوں پر شک کر رہے ہیں، ایسے لوگ ملک سے وفادار نہیں ہیں۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی کابینہ کے ارکان کو سرجیکل سٹرائیک پر بات کرنے سے منع کیا تھا جبکہ عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے کئی رہنماء سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگ رہے ہیں۔