یورپی ممالک پر خود کش حملوں کا خطرہ

Published On 23 Jul 2017 06:03 PM 

داعش کے دہشتگرد اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے یورپ پر حملے کر سکتے ہیں، انٹرپورل نے خبردار کر دیا۔

لندن: (ویب ڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش نے مشرق وسطیٰ میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے یورپی ممالک پر حملوں کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یورپ میں تقریباً 150 خود کش حملے کیے جا سکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق امریکی فوجی ماہرین نے ایسے دہشتگردوں کی فہرست مرتب کر لی ہے جو ممکنہ حملے کر سکتے ہیں۔ یہ دہشتگرد نا صرف بم بنانے کے ماہر ہیں بلکہ غیر ملکی شہریت کی وجہ سے بین الاقوامی سفر بھی کر سکتے ہیں۔ انٹرپول نے تمام یورپی ممالک کو ان خود کش حملہ آوروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔