بارسلونا میں دہشت گردوں نے سیاحوں پر وین چڑھا دی، 13 افراد ہلاک

Published On 17 Aug 2017 09:57 PM 

اسلحہ بردار حملہ آور وین سے نکل کر قریبی ہوٹل میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 بارسلونا: (دنیا نیوز) سپین کے شہر بارسلونا میں دو نا معلوم افراد نے وین پیدل چلنے والوں پر چڑھا دی، دہشت گردی کے واقعہ میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بارسلونا کے سیاحتی علاقے رمبلاس میں ایک وین پیدل چلنے والوں کے ہجوم پر چڑھ گئی جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اسلحہ بردار حملہ آور وین سے نکل کر قریبی ہوٹل میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔