حرم مکی شریف میں نماز پڑھتے ہوئے شوہر کو سایہ کرنے والی خاتون کی تصویر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دھوم مچا دی
مکہ مکرمہ (آئی این پی) ۔خاتون کی تصویر کھینچنے والے فوٹو گرافر رائد اللحیانی کا کہنا ہے کہ حج ایام کے دوران جب حاجی منیٰ سے مکہ نہیں آئے تھے اس وقت میں نے حرم مکی شریف میں یہ منظر دیکھا تھا کہ ایک خاتون جس کا شوہر نماز میں مصروف ہے ۔ وہ قیام کرتا تو اسے سایہ کرتی، وہ رکوع میں جاتا تو اپنی پوزیشن اس انداز سے بدلتی کہ سایہ اس پر رہے اور جب وہ سجدے میں جاتا تب بھی اپنا رخ بدل کر اس پر سایہ کرتی۔