ٹرمپ کے حکم پر ایٹم بم نہیں چلاؤں گا، امریکی کمانڈر

Published On 19 Nov 2017 06:40 AM 

ایئر چیف جان ہیٹن کا کہنا ہے کہ حملے سے پہلے ہر پہلو پر غور کرنا ہوتا ہے ۔

واشنگٹن : ( روزنامہ دنیا ) امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جان ہیٹن نے کہا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھی شمالی کوریا پر ایٹمی حملے کا حکم دیا تو ایٹم بم نہیں چلاؤں گا۔ ہر حملے سے پہلے بہت سے پہلوؤں پر غور کرنا ہوتا ہے ۔ ہالی فیکس انٹرنیشنل سیکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے جان ہیٹن نے کہا کہ ہم کوڑھ مغز اور بے وقوف لوگ نہیں۔ جب ذمہ داری دی گئی ہے تو اس پر سوچ بچار کرنا بھی ہمارا فرض ہے ۔ اگر حکم غیر قانونی ہوا تو صدر کو بتائیں گے تاکہ دیگر آپشنز پر غور کیا جاسکے ۔