'روہنگیا مسلمانوں کے دیہات کھلے آسمان تلے قید خانے ہیں'

Published On 21 Nov 2017 05:07 PM 

روہنگیا پر ریاستی سرپرستی میں ظلم ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ جاری، برمی فوجی جرنیلوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلانے کا عندیہ دیا گیا۔

لاہور: ( دنیا نیوز) ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے روہنگیا مسلمانوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر ریاستی سرپرستی میں ظلم و ستم ہو رہا ہے۔ رپورٹ میں روہنگیا دیہات کو کھلے آسمان تلے قید خانے قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے تشدد میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لینے اور ہتھیاروں پر پابندی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ادھر میانمار کی رہنماء آن سان سوچی نے کہا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کی دوبارہ آباد کاری کے لیے بنگلہ دیش کے ساتھ جلد کسی معاہدے کے لیے پر امید ہیں، دوسری جانب پوپ فرانسس بھی مسئلے کے حل کے لیے عنقریب میانمر اور بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔