معاہدے کے باوجود روہنگیا مسلمانوں کی ہجرت کا سلسلہ جاری

Published On 26 Nov 2017 06:54 PM 

میانمر اور بنگلا دیش کے درمیان معاہدے کے باوجود روہنگیا مسلمانوں کی ہجرت کا سلسلہ جاری ہے۔ بنگلا دیش پہنچے پناہ گزینوں کی تعداد چھ لاکھ سے بڑھ گئی۔

ڈھاکہ: (دنیا نیوز) میانمر کے صوبے رخائن میں رواں سال اگست سے جاری فوجی آپریشن کے بعد روہنگیا مسلمان بنگلا دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے دونوں ملکوں کے درمیان مسلمانوں کی واپسی کے معاہدے کے بعد پناہ گزینوں کی ہجرت کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے پناہ گزینوں کو مہیا کی گئی خوراک ختم ہو جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔