برطانیہ اور یورپی یونین بریگزیٹ ڈیل کے قریب پہنچ گئے

Published On 29 Nov 2017 09:41 PM 

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ یورپ کے پچاس سے پچپن ارب یورو تک ادائیگی کر سکتا ہے۔

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ اور یورپ کے درمیان بریگزیٹ معاہدہ آخری مرحلے میں داخل ہو گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فریقین مالیاتی امور پر رضامندی ظاہر کر چکے ہیں، جس کے تحت برطانیہ یورپی یونین کو 50 سے 55 ارب یوروتک کی ادائیگی کر سکتا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے معاہدے میں اہم پیش رفت کی تصدیق کی تاہم رقم کی مالیت بتانے سے گریز کیا۔ اس سے پہلے یورپ نے تھریسامے کی جانب سے 20 ارب یورو کی آفر کو ٹھکرا دی تھی۔