مصری سکول میں طالبات کا رقص، ویڈیو وائرل ہونے پر ہنگامہ

Published On 26 Dec 2017 04:44 PM 

قاہرہ: (ویب ڈیسک) یہ واقعہ مصری شہر دمیاط کے ایک سکول میں پیش آیا۔ ویڈیو کے وائرل ہونے پر عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا جا ریا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس ویڈیو میں مصری طالبات کو کلاس روم کے اندر گانوں پر رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 25 سیکنڈ کی یہ ویڈیو ایک ہفتہ پہلے کی ہے جو کلاس میں موجود ایک طالبہ نے اپنے موبائل فون سے بنائی تھی۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوتی ہی مصر کے محکمہ تعلیم نے متعلقہ سکول کے پرنسپل کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا ہے جبکہ اساتذہ کو بھی تحقیقات میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبہ نے ویڈیو بنا کر اپنے بھائی کو بھیجی جس نے اسے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کیا۔ اس کے بعد یہ مختلف ذرائع سے تیزی سے پھیل کر یوٹیوب اور سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔