یورپ کے شمالی ممالک میں طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی

Published On 18 Jan 2018 11:37 PM 

برلن: (دنیا نیوز) انسان ہو یا گاڑی، ہوا کے تھپیڑوں نے راستے میں آنے والی ہر چیز اڑا کر رکھ دی۔ درخت گرنے اور حادثات میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

شمالی یورپ میں طوفانی ہواؤں نے ہر چیز تہہ و بالا کر کے رکھ دیا۔ 86 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ متعدد علاقوں میں ہوا کے زور سے سڑکوں پر چلنے والے ٹرک الٹ گئے جبکہ درخت گرنے کے باعث کئی شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں۔

ایمسٹرڈیم ائیرپورٹ کئی گھنٹوں تک مکمل بند رہا جبکہ جرمنی سمیت کئی ملکوں میں بجلی کے کھمبے گرنے سے لاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔