لیسسٹر شائر کے علاقے میں قائم فیکٹری میں موٹر سائیکل بنتے ہوئے بھی دیکھے، بعد میں خود بھی موٹر سائیکل کی سواری کا لطف لیا
لندن (دنیا نیوز ) برطانوی شہزادہ ولیم نے موٹر سائیکل فیکٹری کا دورہ کیا، انہوں نے موٹر سائیکل سواری بھی کی اور سپورٹس کار بھی چلائی۔
شہزادہ ولیم نے لیسٹر شائر کے علاقے ہنکلی میں واقع فیکٹری کے دورے میں موٹر سائیکل بنتے بھی دیکھی اور پھر خود بھی موٹر سائیکل چلائی۔
شہزادے کو موٹر سائیکل سواری کا شوق بھی ہے لیکن انہیں اپنی ذمہ داریوں کی وجہ سے اسے پورا کرنے کا موقع نہیں ملتا۔ اس کے بعد شہزادہ وارکشائر کے علاقے نونیٹن گئے جہاں انہوں نے سپورٹس کار ڈرائیو کی۔