فرانس (دنیا نیوز ) فرانسیسی عدالت نے سعودی عرب کے شاہ سلمان کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ان پر ایک مزدور کو اپنے باڈی گارڈ کے ذریعے تشدد کروانے کا الزام ہے۔ شہزادی حصہ بنت سلمان ولی عہد محمد بن سلمان کی سوتیلی بہن ہیں۔
شہزادی پر الزام ہے کہ انہوں نے پیرس میں اپنے باڈی گارڈ کو ایک مزدور کو مارنے پیٹنے کا حکم دیا تھا۔ مزدور کا کہنا ہے اس نے شہزادی کےگھر کی تصاویر بنائی جس پر اسے تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔ شہزادی حصہ بنت سلمان اس واقعے کے کچھ ہی عرصہ بعد فرانس چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔