فرانسیسی صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور تحفہ دیا پودا وائٹ ہاؤس سے غائب

Last Updated On 30 April,2018 10:05 am

پودا جنگِ عظیم دوئم کے دوران فرانس میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی یاد میں وائٹ ہاؤس میں لگایا گیا تھا

 

 واشنگٹن: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے امریکی ہم منصب ٹرمپ کو بطور تحفہ دیا پودا غائب ہو گیا۔ اس پودے کو فرانس میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی یاد میں دونوں رہنماؤں نے وائٹ ہاؤس کے باغ میں لگایا تھا۔

یہ پودا فرانس کے شمالی مشرق میں اُس علاقے سے لایا گیا تھا جہاں جنگِ عظیم دوئم میں کئی امریکی فوجی مارے گئے تھے، فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ یہ درخت ہمیں اُن باتوں کی یاد دلائے گا جو دونوں ممالک کو یکجا رکھے ہوئے ہیں۔ پودا امریکا اور فرانس کے صدور نے مل کر وائٹ ہاؤس کے لان میں لگایاتھا. چار روز بعد پودا اپنی جگہ سے غائب ہے۔