پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانیہ کے نئے وزیرداخلہ مقرر

Last Updated On 30 April,2018 03:25 pm

لندن: (دنیا نیوز) پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانیہ کے نئے وزیرِداخلہ مقرر ہوگئے۔ انہیں ایمبررڈ کے استعفیٰ کے بعد وزیرِداخلہ مقرر کیا گیا ہے۔نو منتخب وزیرداخلہ نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کی۔

ساجد جاوید پاکستانی نژاد بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں، ان کا خاندان 1961 میں برطانیہ منتقل ہوا، وہ سیاست میں آنے سے قبل انوسٹر بینکر تھے۔ ساجد جاوید 2010 میں کنزرویٹیو پارٹی کے ٹکٹ پر رکن پارلیمان منتخب ہوئے۔ 2014 میں ایشیا سے تعلق رکھنے والا برطانیہ کا سب سے بااثر شہری قرار دیا گیا۔

ساجد جاوید اس سے پہلے وزیرثقافت، وزیر تجارت، مقامی حکومت اور کمیونٹیز کے وزیر رہ چکے ہیں۔ برطانیہ کی سابق وزیرداخلہ ایمبررڈ نے گزشتہ روز امیگریشن کے بارے میں حقائق چھپانے پر تنقید کے بعد استعفیٰ دیا تھا۔