برطانوی شاہی خاندان نے میگھن مارکل پر پابندیاں لگا دیں

Last Updated On 06 June,2018 05:29 pm

لندن: (ویب ڈیسک) امریکی اداکارہ 37 سالہ میگھن مارکل کی برطانوی شاہی خاندان میں شادی، شہزادے ہیری سے شادی کے بعد معزز خاندان میں شمار ہونے پر مارکل پر کچھ پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

میگھن مارکل اب عام خاتون اور اداکارہ نہیں بلکہ وہ دنیا کے معزز خاندان کا حصہ بن چکی ہیں، اس لیے اب ان پرشاہی روایات کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق میگھن مارکل کو شاہی خاندان کی روایات کے مطابق سوشل میڈیا کا آزادانہ اور کم سے کم استعمال کرنے، سیلفی نہ لینے اور گہرے میک اپ نہ کرنے سمیت عام لباس پہننے سے روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میگھن مارکل کو شہزادی کا درجہ نہیں دیا گیا بلکہ انہیں شاہی اعزاز "ڈچز آف سسیکس" سے نوازا گیا ہے۔ برطانوی شاہی خاندان کی روایات کے مطابق شہزادی کہلانے کا حق صرف اس خاتون کو ہوتا ہے، جس کی پیدائش شاہی خاندان میں ہوئی ہوتی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل کو شاہی خاندان کی روایات کا درس دیتے ہوئے اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ گھر سے باہر جاتے وقت یا کسی بھی تقریب یا پروگرام میں شرکت کے وقت شاہی خاندان کے ڈریس کوڈ کو اپنائیں گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی اداکارہ کو گہرے اور تیز میک اپ کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔