پرتگالی صدر کا "آہنی" مصافحہ، ٹرمپ لڑکھڑا گئے

Last Updated On 30 June,2018 03:24 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مصافحے کے دوران اپنی بھرپور گرفت کے سبب معروف ہیں جو اُن کے مہمانوں کے ہاتھوں پر "میڈیائی" اور "جسمانی" اثرات چھوڑ جاتی ہے۔ تاہم جمعرات کے روز وہائٹ ہاؤس کے بیرونی دروازے پر پرتگال کے صدر کے استقبال کے موقع پر مارسیلو ڈی سوزا کی گرفت نے خود ٹرمپ کو حیران کر ڈالا۔

اس مرتبہ ڈی سوزا نے پہل کرتے ہوئے مصافحے کے دوران ٹرمپ کا ہاتھ لوہے جیسی سختی سے پکڑا کہ امریکی صدر اس   آہنی   مصافحے کی تاب نہ لاسکے۔ نا گہانی صورتحال پر ٹرمپ ایک لمحے کے لیے لڑکھڑا ہی گئے اور توازن کھو بیٹھے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں ظاہر ہو رہا ہے کہ وہائٹ ہاؤس کے آگے اپنی گاڑی سے اُتر کر پرتگالی صدر نے کس طرح ٹرمپ کا ہاتھا اُچکا۔ اس غیر متوقع تصرّف نے امریکی صدر کو حیران کر دیا اور اُن کے منہ سے بے ساختہ "whoa!" کے الفاظ نکل آئے۔