لڑکی کی خود کشی میں ویڈیو گیم کا ہاتھ، پولیس کی تصدیق

Last Updated On 09 July,2018 08:19 pm

جدہ: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی پولیس نے سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خود کشی کرنے والی لڑکی کے اقدام کے پیچھے اصل محرّک ویڈیو گیم ہے۔

سعودی پولیس کے میڈیا ترجمان کے مطابق جمعے کی صبح آٹھ بجے سکیورٹی حکام کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ایک بچی کو مردہ حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ بچّی کے اہل خانہ نے بتایا کہ اُن کی بیٹی نے مدینہ منورہ کے جنوب میں واقع ایک گاؤں میں اپنے گھر کے اندر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی اور یہ ایک ویڈیو گیم کے اثر کا نتیجہ ہے۔