بیجنگ (دنیا نیوز ) سمندری طوفان ماریا چین کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، سوا دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے تباہی کا خدشہ ہے۔
ماریا آٹھواں سمندری طوفان ہے جو چین سے ٹکرایا ہے، خوش قسمتی سے طوفان تائیوان سے قریب سے گزر کر صوبہ فوجیان کے لیان جیانگ کاؤنٹی سے ٹکرایا۔
حکام نے چالیس ہزار مچھیروں پر مشتمل آبادی والے گاؤں باکاؤ کو خالی کروا لیا ہے۔ تین ہزار سے زائد ماہی گیروں کی کشتیاں ساحل پر کھڑی ہیں۔ صوبہ ژی جیانگ کے پانچ شہروں سے ایک لاکھ چوالیس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔