قاہرہ ائیرپورٹ پر دھماکوں سے آگ بھڑک اٹھی، پروازیں معطل

Last Updated On 13 July,2018 01:12 pm

قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر فیول ٹینکس میں دھماکوں سے آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث پروازیں عارضی طورپر معطل کر دی گئیں۔

قاہرہ ائیرپورٹ کےباہر دھماکے کے بعد آگ اوردھویں کےبادل کئی میل دورسے دیکھے گئے، حکام کےمطابق دھماکہ ائیرپورٹ کےباہر نجی کمپنی کے فیول ٹینکس پھٹنے سے ہوا۔ فائربریگیڈ کےعملے نے موقع پر پہنچ کرآگ پرقابو پالیا، واقعے کے بعد ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت عارضی طورپرروک دی گئی۔