بریگزٹ معاملہ: ٹرمپ کا برطانیہ کو عدالتی کارروائی کا مشورہ

Last Updated On 15 July,2018 07:13 pm

لندن: (دنیا نیوز) امریکی صدر کی عالمی سیاست میں طوفان لانے کی کوشش، برطانوی وزیراعظم کو بریگزٹ کے معاملے پر مذاکرات کی بجائے عدالتی کارروائی کا مشورہ دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی سیاست میں ہلچل لانے کیلئے ایک اور کارنامہ، برطانیہ کے دورے پر آئے امریکی صدر ٹرمپ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم کے کان بھر دیے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم تھریسامے نے ٹرمپ کی باتوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ تھریسامے کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے معاملے پر امریکی صدر نے انہیں یورپی یونین سے مذاکرات کرنے کے بجائے عدالتی کارروائی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔