یونان :جنگل میں لگی آگ کنٹرول سے باہر

Last Updated On 24 July,2018 03:20 pm

ایتھنز (دنیا نیوز ) یونان میں جنگل میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، ہلاکتوں کی تعداد پچاس ہو گئی جبکہ ایک سو سے زائد زخمی ہو گئے۔

آگ دارالحکومت ایتھنز سے انتیس کلومیٹر مشرق میں تفریحی مقام متی کے قریب لگی، حکام کا کہا ہے آگ مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کے لگ بھگ لگی اور تیزی سے پھیل رہی ہے۔

آگ نے بہت سی عمارات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، گاؤں چھوڑ کر بھاگنے والے راستے میں ہی اس کی لپیٹ میں آ گئے، یونان کی حکومت نے ہمسایہ ممالک سے آگ بجھانے میں مدد کی درخواست کی ہے۔