عازمین حج کی تعداد میں 6% اضافہ ہو چکا: پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ

Last Updated On 13 August,2018 04:35 pm

ریاض (نیٹ نیوز ) سعودی عرب میں جنرل ڈائرکٹوریٹ آف پاسپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز تک دنیا بھر سے فضائی، بحری اور زمینی راستوں کے ذریعے 1302192 عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں۔ یہ گزشتہ برس اسی مدت میں آنے والے عازمین کی تعداد سے 69192 افراد (6%) زیادہ ہے۔

العریبیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ نے بتایا ہے کہ فضائی راستے سے آنے والے عازمین کی تعداد 1219725 ہے جبکہ خشکی کے راستے 67799 عازمین پہنچے۔ ان کے علاوہ سمندر کے ذریعے 14668 عازمین اب تک مملکت پہنچ چکے ہیں۔