زمبابوے کے صدر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Last Updated On 27 August,2018 12:17 pm

ہرارے (دنیا نیوز ) زمبابوے کے نو منتخب صدر ایمرسن مننگگوا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، تقریب دارالحکومت ہرارے کے نیشنل سٹیڈیم میں منعقد کی گئی جسے ہزاروں لوگوں نے دیکھا۔

مننگگوا تیس جولائی کو ہوئے صدارتی انتخابات میں پچاس اعشاریہ چھ سات فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ حزب اختلاف کے رہنما نیلسن کمیزا نے ان کے انتخاب کے خلاف آئنی عدالت میں درخواست دائر کر دی جسے مسترد کر دیا گیا۔

صدر مننگگوا گزشتہ برس نومبر میں رابرٹ موگابے کے استعفیٰ کے بعد اقتدار میں آئے۔