مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 34 مسلمان شہید کئے، رپورٹ جاری

Last Updated On 01 September,2018 12:19 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) بھارت نے اپنی فوجی دہشت گردی کے دوران مقبوضہ جموں وکشمیر میں ماہ اگست کے دوران 34 کشمیری مسلمانوں کو شہید کیا جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی، کشمیر میڈیا سروس نے ماہِ اگست کی رپورٹ جاری کر دی۔

بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے سامنے کشمیری قوم سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ اگست میں بھارت نے ظالمانہ کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 34 افراد کو شہید کیا۔ ان شہادتوں میں 2 خواتین بیوہ اور 6 بچے یتیم ہوئے۔

بھارتی فورسز نے 5 خواتین کو زدو کوب بھی کیا۔ اگست کے دوران بھارتی فورسز نے کشمیریوں کے پرامن احتجاج پر پیلٹ گن کے چھرے برسا کر 480 لوگوں کو زخمی کیا۔ بھارت نے اسی ماہ حریت کانفرنس کے 196 رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جبکہ 140 گھروں اور دکانوں کو بھی مسمار کیاگیا۔