حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی انتقال کر گئے

Last Updated On 04 September,2018 10:53 am

کابل (دنیا نیوز ) افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی انتقال کر گئے ہیں، اپنی آخری عمر میں انہیں صحت کے مسائل کا سامنا رہا۔

جلال الدین حقانی کی وفات کی افواہ دو ہزار پندرہ میں بھی سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا وہ تقریباً ایک سال پہلے طبی وجوہ کی بنا پر انتقال کر گئے تھے اور انہیں افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں دفن کردیا گیا تھا۔

مولوی فضل اللہ کی ہلاکت مثبت پیش رفت ہے، آئی ایس پی آر

وہ افغانستان پر روس کے حملے کے بعد مزاحمتی کمانڈر کی حیثیت سے سامنے آئے تھے۔ وہ طالبان اور القاعدہ دونوں کے ساتھ کام کرتے تھے۔ طالبان کی جانب سے حقانی کی موت کے وقت اور مقام کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔