روس کا پاک فوج کے 4 جوانوں کو ’آرڈر آف فرینڈ شپ‘ ایوارڈ دینے کا اعلان

Last Updated On 04 September,2018 03:56 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک روسی کوہ پیما کو ریسکیو کرنے والے چار پاکستانی فوجی اہلکاروں کو روس کے ’آرڈر آف فرینڈ شپ‘ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

روسی کوہ پیما کو جولائی کے اواخر میں پاک فوج کے آٖفیسرز نے ریسکیو کیا تھا۔ ان افراد کو ایوارڈ دینے کا اعلان روس کے سرکاری گزٹ میں ایک بیان کے ذریعے کیا گیا۔ بیان کے مطابق اعلیٰ روسی ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستانی شہریوں میں قاضی محمد، عابد رفیق، محمد انجم رفیق اور فخر عباس شامل ہیں۔