مقبوضہ کشمیر، نامعلوم افراد سے جھڑپ میں 4بھارتی فوجی زخمی

Last Updated On 04 September,2018 08:51 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں گرنیڈ حملے میں چار قابض فوجی زخمی ہو گئے، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاش شروع کر دی ہے۔

میڈیا کے مطابق قصبے سوپور میں نامعلوم افراد نے ایک گشتی پارٹی پر گرنیڈ پھینکا، چاروں زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب فیاض وانی کی شہادت پر ضلع پلواما میں شٹر ڈاؤں ہڑتال کی جا رہی ہے، فیاض کو قابض فوجیوں نے کل اسوقت نشانہ بنایا جب وہ آفس جانے کے لئے گھر سے نکلے۔