ڈونلڈ ٹرمپ شامی صدر کو قتل کروانا چاہتے تھے، امریکی صحافی کا انکشاف

Last Updated On 05 September,2018 07:23 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صحافی باب ووڈورڈزBob Woodwardنے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی صدر بشار الاسد کو ہلاک کرنے کا حکم دیا تھا تاہم وزیردفاع نے اس پر عمل سے گریز کیا۔

امریکی صحافی باب ووڈورڈز نے اپنی کتاب "فئیر" میں انکشاف کیا ہےکہ اپریل 2017 میں جب شام میں کیمیائی حملے کی اطلاع ملی تو امریکی صدر مشتعل ہوگئے، انہوں نے ٹیلی فون پر وزیردفاع جیمز میٹس کو بشارا لاسد کو قتل کرنے کا حکم دیا۔ جیمزمیٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیا کہ وہ معاملہ خود نمٹا دیں گے۔ صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدارتی حکم کے3 روز بعد امریکا نے شام پر 59 ٹام ہاک میزائل داغے تھے۔

Bob Woodward کی کتاب سے متعلق یہ تفصیلات واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہوئی ہیں، ان کی کتاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بیس ماہ کی صدارت کےدوران وائٹ ہاؤس میں ہونے والے معاملات پرروشنی ڈالی گئی ہے۔