ملالہ یوسفزئی کی کینیڈا کے وزیراعظم سے ملاقات، بچیوں کی تعلیم پر بات چیت

Last Updated On 08 September,2018 12:21 pm

اوٹاوا: (دنیا نیوز) پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کینیڈا میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی جس میں خواتین کی مساوی نمائندگی اور بچیوں کی تعلیم پربات چیت ہوئی۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ انہیں اوٹاوا میں ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کرکے بےحدخوشی ہوئی، ہم نے جی سیون میں خواتین کی مساوی نمائندگی پربات چیت کی۔ دنیا بھرلڑکیوں کی تعلیم کی شرح کو بڑھانا ہمارا عزم ہے، ہم چاہتے ہیں کہ لڑکیاں زیادہ تعداد میں سکول جائیں۔ ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پیغام میں کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات اور ان کی بچیوں کی تعلیم میں دلچسپی پرشکریہ ادا کیا۔