امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر صحافی بوب ووڈورڈ کی کتاب فروخت ہونا شروع

Last Updated On 12 September,2018 12:12 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر صحافی بوب ووڈورڈ کی کتاب ''فیئر، ٹرمپ ان دی وائٹ ہاؤس'' کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔ کتاب میں صدر ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں گزارے 20 ماہ کی کہانی بیان کی گئی ہے۔

رات بارہ بجے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک بک سٹور نے کتاب کی فروخت شروع کر دی، کتاب میں صدر ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں گزارے 20 ماہ کی کہانی بیان کی گئی ہے، صحافی ووڈورڈ نے صدر ٹرمپ کے عملے کے حوالے سے انکے رویئے کے بارے میں لکھا ہے۔

عملے کے مطابق صدر غصے میں سخت زبان استعمال کرتے ہیں اور اکثر سوچے سمجھے بغیر فیصلے کرتے ہیں، انہوں نے گزشتہ برس شام کے صدر بشار الاسد کو قتل کرنے کا حکم دے دیا تھا جسے وزیردفاع جیمز میٹس نے نظر انداز کر دیا۔