برطانیہ میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد ہلاک متعدد زخمی

Last Updated On 13 September,2018 09:48 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں موٹروے پر کئی کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں دو افراد ہلاک،چار زخمی ہوگئے۔

حادثے کے فوراًبعد2 ائیر ایمبولینس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اورزخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ سمر سیٹ پولیس حکام کے مطابق دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔ حادثے کے باعث سڑک کے دو ٹریکس کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا۔