بھارتی فوجیوں کیجانب سے کشمیری نوجوان کی لاش گھسیٹنے کا دلخراش واقعہ

Last Updated On 14 September,2018 06:30 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم نے ظلم کی تاریخ کو بھی شرمندہ کر دیا، بھارتی فوجی ایک نوجوان کو شہید کرنے کے بعد اس کی میت کو رسیوں سے باندھ کر گھسیٹتے رہے، تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے دوران آٹھ نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوجی ایک نوجوان کو شہید کرنے کے بعد اس کی میت کو رسیوں سے باندھ کر گھسیٹتے رہے، تصاویرسوشل میڈیا پر آنے کے بعد لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے بھارت کو ا س کا اصل چہرہ دکھا دیا۔ بھارتی فورسز نے دو افراد کو سوپور، تین کو کپواڑہ اور دو افراد کوجھجھر کوٹلی کے علاقے میں گولی مار کر شہید کیا۔

حکام نے تعلیمی ادارے زبردستی بند کرواتے ہوئے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔شہادتوں کے بعد وادی کے کئی علاقوں میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔ حریت رہنماؤں نے واقعہ پرشدیدغم وغصے کا اظہار کیا ۔